دمام:بھارتی شہری کی جرابوں سے چھ لاکھ سعودی ریال برآمد

ملزم کی گرفتاری شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران ہوئی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 3 اگست 2018 14:45

دمام:بھارتی شہری کی جرابوں سے چھ لاکھ سعودی ریال برآمد
دمام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3 اگست 201ٍ8) شاہ فیصل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ایک بھارتی شہری کو غیر قانونی طور پر سعودی ریال کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کا شہری سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں طویل عرصے سے مقیم تھا اور وطن واپس جا رہا تھا۔ دمام کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود حکام نے شک پڑنے پر اُس کی تلاشی لی تو پینٹ کے نیچے جرابوں والے حصّے میں غیر معمولی اُبھار محسوس ہوا۔

اس پر ملزم کی پینٹ گھٹنوں تک تو جرابوں میں ٹھونسے گئے ریال دکھائی دیئے۔ جس پر حکام نے بھارتی شہری کو کرنسی کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ کسٹمز حکام کے مطابق ملزم سے برآمد ہونے والی رقم کی مالیت چھ لاکھ سعودی ریال بنتی ہے۔

(جاری ہے)

ملزم سعودی عرب میں ملازمت کرتا تھا۔ تفتیشی مرکز میں اُس سے تفتیش جاری ہے کہ اتنی بڑی رقم اُس نے کیسے اور کہاں سے حاصل کی ہے اور وہ رقم کیوں چھُپا کر لے جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی قانون کے مطابق کرنسی کو صرف بینک یا دُوسرے قانونی ذرائع سے ہی بیرونِ ملک منتقل کیا جا سکتا ہے۔ رقم کو ریکارڈ میں لائے بغیر مملکت سے باہر لے جانا اسمگلنگ کے زمرے میں آتا ہے جس پر سخت سزا سُنائی جاتی ہے۔ مذکورہ واقعے میں رقم کی برآمدگی کے بعد ملزم کو نہ صرف اس رقم سے محروم ہونا پڑے گا بلکہ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی۔موقع پر موجود سعودی اہلکار نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کر دی۔ جو اس وقت تک وائرل ہو چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم کو ایئرپورٹ حکام کی جانب سے اپنی جرابیں نیچے کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ جرابیں نیچے کرنے پر نوٹوں کی گڈیاں دکھائی دے رہی ہیں۔ اس واقعے کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں