دُبئی: لڑکی سے جنسی چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوان کو سزاہو گئی

غیر مُلکی نوجوان نےاکیلی لڑکی کو سڑک پر دیکھ کر اُسے ہوس کانشانہ بنانے کی کوشش کی تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 16 جولائی 2019 14:18

دُبئی: لڑکی سے جنسی چھیڑ چھاڑ کرنے والے نوجوان کو سزاہو گئی
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جولائی 2019ء) دُبئی کی عدالت نے ایک مصری نوجوان کو 25 سالہ نیپالی لڑکی کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنانے کے جُرم میں 6 ماہ قید کی سزا سُنا دی ہے۔ 30 سالہ نوجوان نے خاتون کو رات کے وقت سڑک پر اکیلا دیکھ کر اُس سے نامناسب حرکت کیں۔ تاہم لوگوں کے اکٹھا ہونے پر اُس نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکا۔ یہ واقعہ الرِفا کے علاقے میں پیش آیا تھا۔

متاثرہ لڑکی نے عدالت کو بتایا ”میں رات کے وقت کہیں جا رہی تھی اچانک مجھے ایسا لگا کہ کسی نے میرے جسم کے پچھلے حصّے کو چھُوا ہے۔ پھر اچانک ملزم نے پیچھے سے مجھے اپنی گرفت میں لے لیا۔ اور میرے جسم کے مخصوص حصّوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔ جب میں نے خود کو اس جنسی حملے سے بچانے کی کوشش کی تو ملزم نے بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میرے منہ پر دو تین تھپڑ جڑ دیئے۔

(جاری ہے)

اور مجھے خاموش رہنے کو کہا۔ میں اس جنسی ہراسگی سے اچانک گھبرا گئی اور مدد کی خاطر چیخ و پُکار شروع کر دی۔ جس پر وہاں کچھ لوگ اکٹھے ہو گئے۔ ملزم نے اُنہیں دیکھ کر وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی مگر لوگوں نے اُسے پکڑ لیا اور پھر فون کر کے پولیس کو بُلا لیا۔ جنہوں نے اس نوجوان کو اُس کی بے شرمی والی حرکات پر گرفتار کر لیا۔ “ملزم نے عدالت میں اپنے جُرم کو ماننے سے انکار کر دیا۔ تاہم اُسے مجرم قرار دے کر چھ ماہ قید کی سزا سُنا دی گئی۔ سزا کی مُدت پُوری ہوتے ہی ملزم کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں