متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 894 نئے کیسز، 4 اموات

نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی گنتی 26ہزار898 ہو گئی، مزید946 افراد صحت یاب

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات مئی 22:44

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 894 نئے کیسز، 4 اموات
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21مئی 2020ء) متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 894 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مملکت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی گنتی 26,898 ہو گئی ہے۔ کورونا کے تمام نئے مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔پچھلے چند روز میں مملکت کے مختلف علاقوں میں 40 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ لئے گئے۔ پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا کے 946مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

امارات میں اب تک کورونا کے 12ہزار755 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق کورونا کے مزید چارمریض انتقال کر گئے ہیں، جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی کُل تعداد 237 ہو گئی ہے۔ وزارت نے کورونا کے باعث مرنے والے مریضوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ تمام زیر علاج مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی مہم میں حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سماجی فاصلے کو کبھی نظر انداز نہ کریں۔

رش والے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں مساجد بند ہونے کے باعث سے شہریوں کو گھروں میں عید کی نماز ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیشِ نظر عید کے دنوں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومتی عہدیدار کے مطابق عید کی تکبیر نماز کے وقت سے 10منٹ پہلے لاؤڈ سپیکر پر نشر کی جائے گی اور مسلمان عید کی نماز گھروں میں ادا کریں گے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ مسلمان انفرادی طور پر بھی عید نماز ادا کرسکتے ہیں اور زیادہ لوگ ہونے کی صورت میں جماعات بھی کروائی جاسکتی ہے۔ خاندان کا کوئی بھی بڑا مرد مثلاََ باپ، بھائی یا دادا عید نماز کی امامت کروا سکتا ہے لیکن کسی مرد کے گھر میں موجود نہ ہونے کی صورت میں کوئی بالغ خاتون بھی نماز کی امامت کروا سکتی ہے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments