یو اے ای میں کورونا کے یومیہ کیسزمیں معمولی اضافہ ہو گیا

گزشتہ روز 1,961 افرادمیں کورونا کی تشخیص ہوئی، چار مریض دم توڑ گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 30 اپریل 2021 13:25

یو اے ای میں کورونا کے یومیہ کیسزمیں معمولی اضافہ ہو گیا
دُبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 اپریل2021ء) متحدہ عرب امارات میں کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے حکومتی اداروں کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاہم مٹھی بھر لوگوں کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے ابھی تک اس موذی وباکا مکمل طور پر صفایا نہیں ہو سکا ہے۔ چند روز قبل یومیہ کیسز 15 سو سے کم ہو گئے تھے، تاہم ایک بار پھر ان کیسز میں معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1,961 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد کل کیسز کی گنتی 5,18262 ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسز کی گنتی 17,581 ہے۔ گزشتہ روز مزید 4مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 1,584تک پہنچ گئی ہیں۔ جبکہ 1,803 مریضوں کی صحت یابی کے بعد مجموعی صحت یابیاں 4,97140 ہو چکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 93 ہزار سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ویکسین لگوانے والوں کی گنتی 1 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ اماراتی ہیلتھ سیکٹر دُنیا کے بہترین ہیلتھ سیکٹرز میں شمار ہوتا ہے۔ اس کا ایک بہت بڑا ثبوت کورونا کی وبا کے دوران سامنے آیا ہے۔ امارات میں کورونا کی وباکا پھیلاؤ دُنیا بھر کے مقابلے میں کافی محدود رہا ہے۔ ویکسی نیشن کا عمل بھی اتنی تیزی سے جاری ہے کہ اب تک ایک کروڑ پانچ لاکھ سے زائد ویکسین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

جبکہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں کی گنتی 40لاکھ کے قریب ہو چکی ہے۔ اگلے چند ماہ میں امارات اس موذی وبا کو مکمل طور پر شکست دینے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ دُنیا کے مشہور امریکی جریدے بلوم برگ نے کورونا سے نمٹنے کے معاملے میں امارات کو دس بہترین ممالک میں شامل کر لیا ہے۔ دو روز قابل بلومبرگ کی اشاعت میں جاری ہونے والی ایک فہرست میں امارات کو بھی وبا کا کامیابی سے مقابلہ کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں یو اے ای کو دُنیا بھر میں آٹھواں نمبر دیا گیا ہے جبکہ عرب دُنیا میں اول درجے پر فائز کیا گیا ہے۔ اماراتی حکومت نے وبا پر قابو پانے کے لیے رمضان میں بھی سخت ایس او پیز نافذ کر رکھے ہیں، جس کے تحت اجتماعی افطار تقریبات اور دیگر سماجی اجتماعات پر بھی پابندی ہے۔ صرف ایک گھرانے کے افراداکٹھے بیٹھ کر افطار کر سکتے ہیں۔ جبکہ مساجد کے باہر افطار خیمے لگانے یا افطاری کا سامان بانٹنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں