دُبئی میں بسوں کے پانچ نئے روٹس چلانے کا اعلان ہو گیا

یکم جون سے نئے روٹس کے علاوہ 6 پرانے روٹس کو بھی اگلے علاقوں تک بڑھایا جائے گا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 26 مئی 2021 14:15

دُبئی میں بسوں کے پانچ نئے روٹس چلانے کا اعلان ہو گیا
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26مئی2021ء) دُبئی کا ٹرانسپورٹ سیکٹر انتہائی جدید ترین اور باسہولت ہے۔ اسی وجہ سے لوگوں کی بڑی گنتی پبلک سیکٹر کی بسوں اور ٹرینوں پر سفر کرتی ہے۔ یہ بسیں آرام دہ بھی ہیں اور تیز رفتاری سے مسافروں کو ان کی منزل پر پہنچا دیتی ہیں۔ دُبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کی جانب سے لاکھوں مسافروں کی سہولت کے لیے نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

RTAنے بتایا ہے کہ یکم جون سے دُبئی میں بسوں کے پانچ نئے روٹس شروع ہو رہے ہیں ، جبکہ چھ پُرانے روٹس کو اگلے علاقوں تک بڑھایاجا رہا ہے۔ اس اقدام سے مزید ہزاروں افراد کو روزانہ سستے اور آرام دہ سفر کی سہولت میسر آئی ہے۔ البتہ ایک روٹ منسوخ کردیا گیا ہے ۔ نئے روٹس کی تفصیل درج ذیل ہے:
۔

(جاری ہے)

روٹ نمبر 14 عود میثہ سے شروع ہو گا اور الصفہ پر جا کر ختم ہو گا، یہ سفر 20 منٹوں کا ہوگا۔

۔ روٹ نمبر 23 عود میثہ سے شروع ہو کر النہدہ 1 پرختم ہو گا، سفر کا دورانیہ 30 منٹ ہوگا۔ 
۔ روٹ نمبر 26 عود میثہ سے شروع ہو کر بزنس بے بس اسٹیشن 2 پر اختتام پذیر ہوگا، سفر کا دورانیہ 20 منٹ ہے، تاہم جمعہ کے روز یہ روٹ بند رہے گا۔ 
۔ روٹ نمبر F50 میٹرو لنک سروس ہے جس کے لیے بسیں دُبئی انویسمنٹ پارک میٹرو اسٹیشن سے چلا کریں گی اور دُبئی انویسمنٹ پارک کمپلیکس 2 پر سفر ختم کریں گی۔

یہ سفر 30 منٹ میں مکمل ہوگا۔ 
۔ روٹ نمبر F51 بھی میٹرو لنک سروس ہے جو دُبئی انویسمنٹ پارک میٹرو اسٹیشن سے شروع ہو کر دُبئی انویسمنٹ پارک کمپلیکس 1 پر ختم ہوگا۔ اس روٹ کا سفر 20 منٹ ہے۔ 
روٹ نمبر F51 اور F52 سے ڈیرہ اور بُر دُبئی کے دونوں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹس کے مسافروں کو سہولت میسر ہوگی۔
اس کے علاوہ چھ روٹس ایسے ہیں جنہیں اگلے علاتوں تک پھیلایا گیا ہے، جن کی تفصیل کچھ یوں ہے:
۔

روٹ نمبر 20 کو ورسان میں فلائی دُبئی کے ہیڈ آفس تک بڑھا دیا گیا ہے۔
۔ روٹ نمبر F09 اب الوصل پارک کی بجائے سرکلر ون پر جا کر ختم ہو گا۔ 
۔ روٹس F14، F19Aاور F19B کی بسوں کا آخری سٹاپ اب نیو بزنس بے 2 بس اسٹیشن ہوگا۔ 
۔ روٹ X23 کی بسیں عود میثہ اسٹیشن سے آف پیک ٹائم میں چلا کریں گی۔ 
۔ اس کے علاوہ RTAنے مندرجہ ذیل 28 روٹس کے ٹائم ٹیبل میں بہتری کر دی ہے:
 Routes 20, 61D, 66, 91, 91A, 95, C03, C05, C18, E303, E306, E307, E307A, F03, F09, F14, F19A, F19B, F49, F50, F51, F55, F61, F70, X23, X25, X92, and X94.
روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے روٹ نمبر C14 منسوخ کر دیا ہے، اس روٹ پر سفر کرنے والے مسافر اب متبادل روٹس 14 اور 23استعمال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں