دُبئی روڈز اتھارٹی نے بے روزگار پاکستانی ڈرائیورز کے لیے پیغام جاری کر دیا

سینکڑوں بے روزگار ٹیکسی ڈرائیورز کی بھرتی کے لیے تاریخ بڑھا دی گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 19 جون 2021 17:57

دُبئی روڈز اتھارٹی نے بے روزگار پاکستانی ڈرائیورز کے لیے پیغام جاری کر دیا
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جون2021ء ) دُبئی ٹیکسی کارپوریشن (DTC)کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 11 جون سے 15 جون تک ٹیکسی ڈرائیورز کی پوسٹ کے لیے 900 سے زائد افراد نے اپلائی کیا ہے ۔ اگر چہ اپلائی کرنے کی تاریخ 15 جون مقرر کی گئی تھی تاہم اب اس تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ جو لوگ ٹیکسی ڈرائیور کی ملازمت کرنے کے خواہش مند ہیں وہ اپنی CV دُبئی ٹیکسی کارپوریشن کی ای میل [email protected] پر بھجوا سکتے ہیں۔

ڈیلی گلف اُردو کے مطابق دُبئی ٹیکسی کارپوریشن کے مہیسنہ 4 پر واقع ہیڈ آفس پر Career Fair منعقد ہوا جس میں 918 امیدواروں نے ٹیکسی ڈرائیورز کی پوسٹ کے لیے اپلائی کیا۔ اس موقع پر امیدواروں کو DTC کے ریکروٹمنٹ افسران سے براہ راست بات چیت کا موقع ملا۔ اور DTC کی صارفین کو فراہم کی جانے والی سروسز مثلاً ٹیکسیز، لیموزین، سکول بسز اور کمرشل کوچز کے حوالے سے بھی معلومات حاصل ہوئیں۔

(جاری ہے)

اس ایونٹ کے ذریعے امیدواروں کو اپنے سوالات کے جوابات جاننے کا ایک پلیٹ فارم بھی میسر آیا ہے۔ جس میں ایک ڈرائیور کی روزانہ کی اوسط آمدنی، بینفٹس، رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولت اور دیگر مراعات شامل ہیں۔ اس کیریئر میلے کے دوران DTC کے افسران نے ان کے انٹرویو لیے جس کے بعد انہوں نے ملازمت کے حصول کے لیے اپلائی کیا۔ DTC کے معیار پر اُترنے والے امیدواروں کو ملازمت کی پیش کش کی گئی۔

واضح رہے کہ ٹیکسی ڈرائیورز کی بھرتی کے لیے یہ انٹرویو دُبئی ٹیکسی کارپوریشن کی بلڈنگ میں شام 4 بجے سے رات 8بجے تک لیے جائیں گے۔ دُبئی ٹیکسی کارپوریشن کی بلڈنگ محسینہ کے علاقے میں امان سٹریٹ پر واقع ہے۔ جو لوگ ٹیکسی ڈرائیور کی ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں، ان کا ٹیکسی ڈرائیونگ کاکم از کم دو سال سے پانچ سال تک کا تجربہ ہونا لازمی ہے۔نوکری کے خواہش مند افرادر اپنےCVs دُبئی ٹیکسی کارپوریشن کے ای میل ایڈریس [email protected] پر بھجوا سکتے ہیں یا پھر +971565151791. پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ ملازمت فُل ٹائم ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں