دبئی ایئرپورٹ پر دلیے کے پیکٹوں میں چھپائی منشیات پکڑی گئی

کسٹم حکام نے ایشیائی مسافر کو 7 کلو سے زائد چرس برآمد ہونے پر گرفتار کرلیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 1 جون 2023 14:32

دبئی ایئرپورٹ پر دلیے کے پیکٹوں میں چھپائی منشیات پکڑی گئی
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 جون 2023ء ) دبئی ایئرپورٹ پر میں دلیے کے پیکٹوں میں 7 کلو سے زائد منشیات چھپانے والا شخص ایئرپورٹ پر پکڑا گیا۔ عربی روزنامہ البیان کے مطابق ہائی ٹیک معائنہ کے آلات سے لیس تربیت یافتہ ماہرین کے ساتھ کسٹم حکام سمگلنگ کی انتہائی غیر معمولی کوششوں کا بھی پتہ لگانے کے قابل ہیں، اسی لیے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (DXB) پر ایک ایشیائی مسافر کو 7.06 کلوگرام چرس کے ساتھ پکڑا گیا، جس نے منشیات کو ایک مشہور سیریل برانڈ کے ڈبوں میں چھپا رکھا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ دلیے کے پیکٹوں کے اندر چھپائی گئی منشیات کا پتہ لگانا مشکل ہوتا لیکن چوں کہ حکام نے پیکٹوں کے اندر ایک عجیب سیاہ مادہ دیکھا، جس پر انہیں شک ہوا اور ضروری اقدامات کیے گئے تو جرس برآمد ہوئی، منشیات کو ضبط کر لیا گیا اور اسمگلر کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دبئی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 1 پر مسافروں کے آپریشنز کے سینئر ڈائریکٹر خالد احمد نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کاسمیٹکس کے اندر منشیات چھپاتے ہیں، کئی کپڑوں کے ساتھ چھپانے کی کوشش کرتے ہیں اور ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے منشیات موسمی پھلوں اور مصالحوں کے تھیلوں میں چھپانے کی کوشش کی، تاہم کسٹم حکام ہائی ٹیک معائنہ کرنے والے آلات سے لیس ہیں، جو انہیں مشکوک پارسلوں کو روکنے اور منشیات و دیگر ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنانے کے قابل بناتے ہیں۔

دبئی کسٹمز میں پیسنجر آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ابراہیم ال کمالی نے کہا کہ ہمارے پاس ایک واضح وژن اور حکمت عملی ہے، سفری طریقہ کار کو آسان بنانے اور اسمگلنگ کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے، کسٹمز حکام کی کارکردگی کو مسلسل بڑھایا جارہا ہے، انسپکٹرز انتہائی تربیتی کورسز کے ذریعے اور جدید معائنہ کے آلات کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں