ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو دبئی کے درجہ حرارت نے پریشان کر دیا ، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 24 اپریل 2017 21:20

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو دبئی کے درجہ حرارت نے پریشان کر دیا ، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو دبئی کے درجہ حرارت نے پریشان کر دیا۔ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے انسٹا گرام پر اپنی حالیہ تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ دبئی میں موجود ہیں اور وہاں کی 37ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی سے بے حال دکھائی دے رہی ہیں ، اپنی اے سی والی گاڑی میں ہونے کے باوجود انہیں گرمی شدید پریشان کیے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹا گرام پر سامنے آنے والی اس تصویر میں وہ جیکٹ اور ٹوپی پہنے گاڑی میں سوارہیں ، تصویر کے ساتھ ثانیہ مرز ا نے ٹویٹ بھی کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ موسم تھوڑا گرم ہے۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں