اپنی محبوبہ کو قتل کرکےاس کی لاش بیگ میں چھپانے والے دھوکے بازعاشق کو دبئی پولیس نے گرفتارکرلیا

منگل 25 اپریل 2017 17:35

اپنی محبوبہ کو قتل کرکےاس کی لاش بیگ میں چھپانے والے دھوکے بازعاشق کو دبئی پولیس نے گرفتارکرلیا
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25اپریل2017ء):۔دبئی پولیس نے ایک دھوکہ باز عاشق کو ایک خاتون کے قتل کے جرم میں گرفتارکرلیاہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق مقتولہ کی  لاش اپارٹمنٹ میں ایک بیگ سے برآمد ہوئی تھی۔ دبئی پولیس نے اس پراسرارکیس کو دوہفتے سے بھی کم وقت میں مکمل کرلیا ۔ دبئی پولیس کو اس واقع کی اطلاع جبیل علی میں کام کرنے والے ایک ایشیائی نے دی تھی جس نے ایک ویت نامی خاتون کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی اور بتایا تھا کہ وہ 6اپریل سے لاپتہ ہے۔

اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے فون پرکسی بھی کال کا جواب نہیں دے رہی ہے۔ اس اطلاع کے فوراً بعد دبئی پولیس’’ بر دبئی‘‘ کے علاقے میں واقع برجمن کے پچھلے حصے میں موجود عمارت میں گئی جہاں وہ خاتون رہائش پذیرتھی۔جب پولیس نے فلیٹ کھولا تو سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔

(جاری ہے)

تاہم جب انہوں نےکمرے کا دروازہ کھولا تو اس کے وسط میں ایک بیگ پڑاہوا تھا جس میں لاش موجودتھی۔

دبئی پولیس تحقیقات کے ذریعے اس عربی مشتبہ شخص تک پہنچی۔ اس شخص نے تحقیقات کے دوران اپنا جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کی مقتولہ سے ایک نائٹ قلب میں دوستی ہوئی تھی ۔ جس کے بعد ان کے تعلقات مزید گہرے ہوتے رہے۔ لیکن ایک وقت آیا جب اس لڑکی نے اس کووقت دینا کم کردیا اوراسے مکمل طور پرنظر انداز کرناشروع کردیا۔ اس شخص نے اس لڑکی کو ایک دن تمام جھگڑے ختم کرنے کے لئے ملاقات کرنے کیلئے کہا اوررات 9:30 پر اس کے گھر پہنچا جہاں اس کا قتل کردیا۔

تاہم قتل کے بعد اسے احساس ہوا کہ اس لاش کو بھی کسی ٹھکانے لگانا ہے۔ اس نے اس کی لاش بیگ میں ڈالی اور اس کی الماری کی جانب گیا جہاں سے اس نے 2قیمتی گھڑیاں، 4,500درہم ،فون اور سونا چوری کیا اور فرار ہوگیا۔ اس شخص کے گھر سے بعد ازاں یہ چیزیں برآمدکرلی گئی ہیں۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں