متحدہ عرب امارات کے وفاقی قانو ن کے مطابق پبلک ہالیڈیز میں کام کرنےملازمین تنخواہ کے 150فیصد کے حق دار ہوں گے

ہفتہ 25 مارچ 2017 11:11

متحدہ عرب امارات کے وفاقی قانو ن کے مطابق پبلک ہالیڈیز میں کام کرنےملازمین تنخواہ کے 150فیصد کے حق دار ہوں گے
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2017ء):۔یواے ای میں تمام ملازم وفاقی قانون نمبر 8 کے مطابق کام کررہے ہیں جس میں لیبر ریگولیشن کے متعلق قانون کی وضاحت کی گئی ہے۔اس کے مطابق عام تعطیل کے دنوں میں کام کرنے پر ملازم کو باقی دنوں میں درخواست پر چھٹی کرنے کی اجازت ہوگی اور اس چھٹی کی تنخواہ بھی حذف نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی ساتھ ان دنوں میں کام کرنے والے کو اضافی تنخواہ عنایت کرنے کا بھی واضح قانون موجود ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق آئین کا آرٹیکل 81 ملازمین کے بیان کیے گئے حقوق کی فراہمی کرتا ہے۔ساتھ ہی ساتھ اس قانون میں یہ بھی درج ہے کہ ان دنوں میں کام کرنے والے کو 150 فیصد تنخواہ بھی دی جائے گی۔علاوہ ازیں آئین کے آرٹیکل 65 کے مطابق آٹھ گھنٹے سے زائد کام کرنے والوں کو بھی اضافی تنخواہ دیے جانے کا حکم ہے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں