Hamare Ammi Aur Abbu - Article No. 2157

ہمارے ابو اور امی - تحریر نمبر 2157
امی اور ابو اپنے بچوں اور اپنے گھر والوں کے لئے ہی دن رات کام کرتے رہتے ہیں تو ہم کو بھی ان کا خیال رکھنا ہے
جمعرات 6 جنوری 2022
میرا نام لامیہ ہے اور میں دس سال کی ہوں۔سب کہتے ہیں کہ میں بولتی بہت ہوں۔بات یہ ہے کہ میں سوچتی بہت ہوں،اس لئے بولتی بھی بہت ہوں۔میں سوچ رہی تھی کہ یہ جو میرے ابا ہیں،وہی جو ہر ایک کے ہوتے ہیں۔کسی کے بابا تو کسی کے ڈیڈی اور کسی کے پپا۔یہ سب کتنے پیارے ہیں۔صبح سویرے اُٹھ جاتے ہیں پھر ہم سب بہن بھائیوں کو سکول،مدرسے،یا کالج وغیرہ چھوڑ کر اپنے کام پر چلے جاتے ہیں،جہاں وہ شام تک کام کرتے ہیں۔
آپ نے کبھی سوچا بھی ہے کہ اتنا سارا کام وہ کیوں کرتے ہیں!یہ پیارے پیارے ابو اپنے بچوں کے لئے اتنی ساری محنت کرتے ہیں،ان کے سکول کی فیس جمع کراتے ہیں،ان کو نئی نئی کتابیں،کاپیاں،پینسل،ربر،شاپنر،کلرز،سکول بیگ اور نہ جانے کیا کیا لا کر دیتے ہیں اور روزانہ سب بچوں کو جیب خرچ کے پیسے بھی دیتے ہیں اور جب ہم کہتے ہیں تو ہم کو سیر کے لئے بھی لے جاتے ہیں اور کبھی کبھار منع کر دیں تو ہم ان سے ناراض ہو جاتے ہیں،حالانکہ ہم کو سوچنا چاہیے کہ ہو سکتا ہے،وہ تھکے ہوئے ہوں یا پریشان ہوں یا ان کو کوئی اور کام ہو۔
(جاری ہے)
اب آپ کہیں گے کہ بھلا ابو کا خیال کیسے رکھیں؟یہ تو مجھے بھی نہیں معلوم تھا،میں نے دادو سے پوچھا۔انہوں نے بتایا کہ جب ابا سو رہے ہوں تو ہم شور نہ مچائیں،ہر وقت اُلٹی سیدھی ضدیں،فرمائشیں نہ کریں۔جب آفس سے یا دکان سے یا جہاں بھی وہ جاتے ہیں ،کام سے واپس آئیں تو ان کو سلام کریں اور پانی پلائیں۔اگر آپ کی دادو آپ کو اور بھی کوئی طریقہ بتائیں تو آپ اس طرح بھی خیال رکھ سکتے ہیں۔
ہماری پیاری پیاری امی،مما،اماں بھی تو ہیں کبھی سوچا بھی ہے کہ یہ ہر وقت کیا کرتی رہتی ہیں!کبھی باورچی خانے میں مزے مزے کے کھانے پکا رہی ہیں تو کبھی کسی کو ہوم ورک کرا رہی ہیں۔کبھی آپی کو سلائی سکھا رہی ہیں تو کبھی خالہ،پھپو کا کام کرا رہی ہیں۔کبھی چھوٹے منو پپو کو سنبھال رہی ہیں تو کبھی خریداری کرکے آتے ہی باورچی خانے میں گھس جاتی ہیں۔ایسا کیا ہے جو ہر وقت باورچی خانے میں ہی لگی رہتی ہیں۔وجہ یہ ہے کہ ان کو اپنے بچوں سے بہت پیار ہوتا ہے۔وہ ان کے لئے مزے مزے کے کھانے بناتی ہیں۔کتنی بھی گرمی ہو گرم گرم پراٹھے اور روٹیاں بنا کر دیتی ہیں۔صبح ہم بھوکے نہ چلے جائیں،اس لئے صبح سویرے اُٹھ کر ہمارے لئے ناشتہ بنا لیتی ہیں پھر ابو اور سب گھر والوں کے دوسرے کام بھی کرتی ہیں۔کتنی غلط بات ہے کہ ہم پھر نخرے کریں کہ ہم کو یہ نہیں کھانا وہ نہیں کھانا،کچھ اور چاہیے۔ہم کو ان کا بہت خیال رکھنا ہے۔ان کی کاموں میں مدد کرنی چاہیے اور جو ہم پھیلائیں خود ہی سمیٹنا بھی چاہیے،تاکہ ہم بھی اچھے بچے بن سکیں۔
آپ سب کا کیا خیال ہے کیا میں واقعی زیادہ بولتی ہوں،لیکن اگر میں یہ سب آپ کو نہیں بتاتی تو آپ کو کیسے پتا چلتا کہ امی اور ابو اپنے بچوں اور اپنے گھر والوں کے لئے ہی دن رات کام کرتے رہتے ہیں تو ہم کو بھی ان کا خیال رکھنا ہے۔
Browse More Moral Stories

نیکی کا جذبہ
Naiki Ka Jazba

قائداعظم کے مشغلے
Quaid E Azam K Mashgale

بُستان صاحب کی سیڑھی
Bustan Sahib Ki Seerhi

پنکی اور میکی کی دوستی
Pinki Aur Miki Ki Dosti

بوجھ اُتر گیا
Bojh Utar Gaya

نیک اور عقل مند کی تلاش
Naik Aur Aqalmand Ki Talash
Urdu Jokes
ایک سیلز مین
Aik salesman
استاد
Ustaad
شوہر بیوی سے
Shohar biwi sai
خریدار
kharidaar
کنجوس اور مہمان
Kanjoos Aur Mehmaan
بجلی
bijli
Urdu Paheliyan
جیسا تو ہے وہ بھی ویسی
jaisa tu hai wo bhi wesi
دھرا پڑا ہے سرخ پیالہ
dhara para hai surkh piala
اک شے سب کی دیکھی بھالی
ek shay sab ki dekhi bhali
رکھی تھی وہ چپ چاپ کیسی
rakhi thi wo chup chaap kaise
بنا جڑوں کے پودا پالا
bina jaro ke poda pala
سر پر ڈال کے تپتی دھوپ
sar per daal k tapti dhoop