Karachi Or Mumbai
کراچی اور ممبئی
دونوں شہروں میں کئی چیزیں مشترک ہیں۔۔۔۔۔ حیرت والی بات یہ ہے کہ کراچی جو اپنی تیز رفتار ترقی میں ممبئی سے بہت آگے تھا امن و امان کے مسائل کی وجہ سے اس کی وہ ترقی ماند پڑتی جارہی ہے
جمعرات 26 جون 2014
ایک سروے کے مطاق دنیا کے سستے ترین شہروں میں کراچی اور ممبئی سرفہرست ہیں۔ لیکن حیرت والی بات یہ ہے کہ کراچی جو اپنی تیز رفتار ترقی میں ممبئی سے بہت آگے تھا امن و امان کے مسائل کی وجہ سے اس کی وہ ترقی ماند پڑتی جارہی ہے۔ کراچی اور ممبئی دونوں شہر بندرگاہوں اور کاروباری سرگرمیوں میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد کراچی کو وفاقی دارالحکومت کی حیثیت حاصل رہی۔ اسلام آباد کو وفاقی دارالحکومت کا درجہ دینے کے باوجود بھی کراچی کی صنعتی ترقی اور خوشحالی پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ کراچی کا ذکر ہوتے ہی وہاں کے لوگوں کی محبت ، وسعت قلبی اور اخوت کا تذکرہ بھی ہوتا ہے۔ کراچی میں پایا جانے والا بھائی چارہ اپنی مثال آپ ہے۔ یہ شہر ہمیشہ سے ایسے رہا ہے کہ اس کے دن اور رات ایک جیسے ہیں۔
(جاری ہے)
لوگ تفریح اور سیر و سیاحت کے شوقین ہیں مگر ساتھ ساتھ کام کرنے کو بھی پسند کرتے ہیں مگر آج کراچی کے شہری عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں۔
کراچی نہ صرف پاکستان کا آبادی کے لحاظ سے بڑا شہر ہے بلکہ یہ تجارتی، صنعتی اور اقتصادی حوالے سے بھی بڑا مرکز ہے۔ پاکستان کے اہم صوبے سندھ کا صوبائی دارالحکومت بھی کراچی ہی میں ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا ہوئی اڈہ اور بندرگاہ بھی کراچی میں ہیں۔ انگریز دور حکومت میں اس شہر کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے کئی کام کے گئے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ قیام پاکستان کے بعد بھی اس شہر کی معاشی ترقی کی رفتار کم نہیں ہوئی اور پاکستان بھر سے لوگوں کو روزگار کیلئے اسی شہر کا رخ کرنا پڑتا تھا۔کراچی میں اندرون سندھ، پنجاب خیبر پختونخوا، بلوچستان غرض کہ پاکستان کے ہر علاقے سے لوگ یہاں روزگار کیلئے آئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے یہاں ملک کے ہر علاقے کی زبان اور رہن سہن کے مختلف انداز دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ مختلف رنگوں کے امتزاج کی وجہ کراچی کو ”منی پاکستان“ بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن پاکستان کے اس خوبصورت اور صنعتی ترقی کے حامل شہر کو نجانے کس کی نظر لگ گئی ہے کہ اس شہر میں ہونے والے پرتشدد واقعات نے اس کے حسن کو گہنا کررکھ دیا ہے۔ وہ شہر جو غریبوں اور بے روزگاروں کیلئے باعث اطمینان اور چھت کی طرح تھا۔ آج وہاں سب سے زیادہ بے سکونی اور بے چینی پائی جاتی ہے اور ترقی کی رفتار بھی ویسی نہیں رہی جیسی کہ اس شہر کے مطابق ہونی چاہیے تھی۔
دوسری جانب بھارت کا شہر ممبئی ہے۔ جو پاکستان کے دیگر شہروں کی نسبت کراچی سے کافی مماثلت رکھتا ہے اس کی بندرگاہ اور ہوائی اڈے کے علاوہ سڑکوں پر موٹر سائیکلوں او کاروں کا ہجوم بھی کراچی سے ملتا جلتا ہے۔ٹیکسی ڈرائیوروں کا انداز اور سڑکوں پر قانون کا احترام نہ کرنا بھی کراچی کی طرح ہے لیکن کچھ حوالوں سے ممبئی میں کراچی کی نسبت ترقیاتی کاموں کا رجحان زیادہ نظر آتا ہے مثلاََ یہاں سمندر کے بیچ بنایا گیا پل ”باندرا۔ ورلی“ شہر میں سفر کرنے کی نسبت ایک اچھا بائی پاس ہے اس پل سے لوگوں کے قیمتی وقت کی بچت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں چلنے والی ”مونوریل“ اور میٹرو بھی شہریوں کی سفری سہولیات میں سرفہرست ہیں۔ رمضان المبارک میں ممبئی میں مینارہ مسجد کے علاقے میں افطار سے قبل جو ہجوم ہوتا ہے وہ بھی کراچی جیسا ہی ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پاکستان کا معاشی حوالے سے اہم اور خوبصورت شہر سب سے زیادہ پر امن اور مثالی ہوتا مگر بدقسمتی سے بدامنی اور قتل و غارت اس خوبصورت شہر کی ترقی میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ کراچی اور ممبئی میں بھلے کچھ چیزیں مشترک ہیں مگر یہ حقیقت ہے کہ کراچی ممبئی کی نسبت زیادہ تیزی سے ترقی کرتا ہوا شہر بن سکتا ہے۔ اگر اس جانب توجہ کی جائے تو شہر کراچی نہ صرف اس خطے بلکہ دنیا بھر میں اپنی مثال آپ بن جائے گا۔
Karachi or Mumbai is a investigative article, and listed in the articles section of the site. It was published on 26 June 2014 and is famous in investigative category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.
متعلقہ عنوان :
کراچی کے مزید مضامین :
1965 کی جنگ میں پاکستان کی بحری افواج کا کردار
Pakistan Navy's Role in 1965 War
جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈینیشن سینٹر ۔ میری ٹائم انفارمیشن کا مرکز
Joint Maritime Information Coordination Center
پی این ایس یرموک: پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث
Pakistan Navy inducts PNS Yarmook
سندھ کارڈ کے غبارے سے ہوانکل گئی؟
Sindh card ke ghubare se hawa nikal gayi
میئر کراچی کی برطرفی کا مطالبہ
mayor Karachi ki bartarfi ka mutalba
ایلی کاٹ کون تھا؟
Allie kat kaon tha?
آئی جی پولیس کے مسئلے پر خمیازہ میگا سٹی بھگت رہا ہے
IG Police Ke Masleh Par Khamyaza Megacity Bhugat Raha Hai
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف سازش!
Wazir e Ala Murad Ali Shah K Khilaf Sazish
وزیر داخلہ کا کراچی مشن۔۔اتحاد کے لئے رابطے
Wazir e Dakhla ka Karachi Mission
کراچی کی سیاست بدل گئی
karachi ki siasat Badal Gaye
کراچی سیوریج کا نظام درہم برہم
Karachi Sewerage Ka Nizaam Darham Barhaam
کراچی کی تعمیرات حکومتی اور بلدیاتی ادارے
Karachi Ki Tameeraat
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کے مزید مضامین
-
سیلاب کی تباہکاریاں اور سیاستدانوں کا فوٹو سیشن
-
مقبرہ جانی خان
-
خاموش سلطنت، میانی صاحب قبرستان
-
جاوید منزل کی تاریخی اہمیت
-
کھابے ، گلگت بلتستان کے ۔۔۔
-
چنیوٹ کا تاج محل
-
میانوالی (پنجاب کا پختونخواہ)
-
علی چوہدری کی”ڈیجیٹل سلطنت“
-
پاک بحریہ: سات دہائیوں کی داستان
-
بلواکانومی کی ترقی کے لیے سمندر کے حوالے سے لاعلمی ختم کرنے کی ضرورت
-
جھوٹ کے نقصانات اور ہمارا معاشرہ
-
اسلام آباد میں کرونا وائرس کی حقیقی صورت حال