وزیراعلیٰ سے گرلاٹ تا گڑھی حبیب الله 18 کلو میٹر سڑک تعمیر کی منظوری حاصل کر لی ہے، سید احمد حسین شاہ

جمعرات 18 اپریل 2019 10:50

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سید احمد حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کے دوران گرلاٹ تا گڑھی حبیب الله 18 کلو میٹر سڑک تعمیر کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سڑک متعدد علاقوں کی رابطہ سڑکوں کو جاتی ہے، سڑک کی خستہ حالی کے باعث مضافاتی علاقوں کے مکینوں کو سفری مشکلات کا سامنا تھا، وزیر اعلیٰ محمود خان نے ان کے مطالبہ پر سڑک تعمیر کی حتمی منظوری دیدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاء الله وہ الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے، اب کام کا وقت ہے اور عوام کو زمین پر ترقیاتی کام نظر بھی آئیں گے، عوام وعدوں کی بجائے عملی کام پر یقین رکھتے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں