ڈی پی او ایبٹ آباد کا گرلز پرائمری سکول نمبر1 کریم پورہ کی دو ٹیچرز کا بچی پر تشدد کا نوٹس

کینٹ پولیس نے دونوں معلمات کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 00:15

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد نے گرلز پرائمری سکول کی دو ٹیچرز کا بچی پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو دونوں معلمات کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

دو روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 1 کریم پورہ کی دو ٹیچرز ایک معصوم بچی کو تشدد کا نشانہ بنا رہی تھیں۔

ڈی پی او عباس مجید خان مروت نے نوٹس لیتے ہوئے سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی جس پر ایس ایچ او طاہر سلیم نے بچی کے والد محمد صدیق ولد الف دین سکنہ اپر کیہال کی درخواست پر علت 448 جرم 37-34 چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ تھانہ کینٹ مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں ملزمان ٹیچرز کی گرفتاری عمل میں لا کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں