ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ نے آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحان کے انعقاد کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ہفتہ 18 مئی 2019 19:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) خیبر پختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ نے آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحان کے انعقاد کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 2019-20ء سے آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان ہو گا اور اس میں ایبٹ آباد بورڈ کی حدود میں گورنمنٹ سمیت تمام رجسٹرڈ پرائیویٹ مڈل سکول شامل ہوں گے، کلاس نہم بورڈ کا امتحان ختم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد بورڈ کلاس مڈل کا پہلا باقاعدہ امتحان 2020ء سے نیشنل سکیم آف سٹڈی 2006ء کے تحت لے گا جبکہ جماعت نہم اور دہم کا امتحان اب مشترکہ طور پر 2021ء سے شروع ہو گا۔ 2019-20ء سے کلاس نہم میں کسی بھی نئے امیدوار سے کلاس نہم کا امتحان نہیں لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ دوبارہ امتحان دینے والے اور امپروومنت وغیرہ کرنے والے طلباء و طالبات 2020ء میں امتحان دے سکیں گے۔ سکیم آف سٹڈی اور ماڈل پیپرز میں تبدیلی وقت کے ساتھ اگر ضرورت پڑی تو کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں