ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی، 7 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 22 اگست 2019 17:08

ایبٹ آباد پولیس کی کارروائی، 7 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) ایبٹ آباد پولیس نے 7 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او ایبٹ آباد عباس مجید مروت نے جمعرات کو اس حوالہ سے تھانہ کینٹ میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ 18 اگست کو تھانہ نواں شہر کی حدود اکھڑیلہ میں 7 سالہ معصوم بچی کی نعش ملی۔

بچی کے ورثاء کی رپورٹ پر تھانہ نواں شہر نے مقدمہ درج کر کے بچی کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہونے کے بعد مقدمہ میں زیر دفعہ 376 پی پی سی اور کم عمری کے باعث چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ 53 سی پی اے کا اضافہ کر کے مقدمہ کی تفتیش کا آغاز ہوا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ایس پی شعبہ تفتیش کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم مقرر کی گئی جس نے علاقہ سے مشتبہ افراد سے تفتیش شروع کی۔

(جاری ہے)

مشتبہ افراد کے موبائل نمبروںکے سی ڈی آر حاصل کیے۔ دوران تفتیش مشتبہ سراج عرف شانی کو فرانزک سائنس لیبارٹری برائے ڈی این اے لے جایا گیا۔ دیگر مشتبہ افراد کو مچلکہ جات پر چھوڑا گیا۔ مقدمہ کی سائنسی و تکنیکی بنیادوں پر تفتیش جاری تھی کہ اس دوران مشتبہ سراج احمد کو طلب کر کے تفتیش کی گئی جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے بچی سے جنسی زیادتی کر کے اسے قتل کیا اور نعش ویرانہ میںپھینک کر جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں