ناظم نملی میرا کی کوششوں سے بڑا ہوتر ایبٹ آباد میں فائرنگ کیس کا راضی نامہ ہو گیا

منگل 21 مئی 2019 14:51

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ناظم نملی میرا کی کوششوں سے بڑا ہوتر ایبٹ آباد میں فائرنگ کیس کا راضی نامہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلیات کے علاقہ بڑا ہوتر میں گرلز سکول کے باہر پانچ موٹر سائیکلوں اور ایک کار میں سوار 13 افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پیدا پھیل گیا تھا۔ بگنوتر پولیس نے مقدمہ درج کر کے 13 میں سے 5 افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔ ناظم نملی میرا ملک ایوب اعوان نے جرگہ منعقدہ کر کے کیس میں دونوں گروپوں کا راضی نامہ کروا دیا، ان کی کوششوں سے زخمیوں نے ملزمان کو معاف کر دیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں