محمد شہباز جدون پاکستان عوامی تحریک ہزارہ یوتھ ونگ کے کوآڈینیٹر مقرر

منگل 1 جون 2021 12:06

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2021ء) محمد شہباز خان جدون کو پاکستان عوامی تحریک ہزارہ یوتھ ونگ کا کوآڈینیٹر مقرر کر دیا گیا۔ اس بات کا اعلان پاکستان عوامی تحریک ہزارہ کے صدر نصیر خان جدون کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ میں کہا گیا کہ محمد شہباز خان جدون یوتھ کے فعال کارکن ہیں، امید کرتے ہیں وہ نوجوان طبقہ تک پارٹی قائد کا پیغام پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے، امید ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیں گے۔

نصیر خان نے کہا کہ ہم محمد شہباز خان جدون کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ وہ عوامی تحریک کے یوتھ ونگ کو مزید فعال کرنے میں کردار ادا کریں گے، وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو پہلے سے بڑھ کر نبھائیں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں