ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کا کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

بدھ 9 جون 2021 13:22

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2021ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی ہدایت اور ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس نے شہر میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاری رہا، اب تک متعدد گاڑیوں کے شیشوں سے کالے پیپرز اتار دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کالے شیشے قانوناً جرم ہیں، کسی گاڑی کے بھی کالے شیشے قبول نہیں کئے جائیں گے، ٹریفک پولیس اہلکار متعدد پوائنٹس پر آنے والی گاڑیوں کو روک کر ان کے شیشوں سے کالے پیپرز اتار رہی ہے، ایسے افراد کی انٹری بھی کی جا رہی ہے تاکہ دوبارہ شیشوں پر کالے پیپرز لگانے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جا سکیں۔

کالے شیشوں والی گاڑیوں کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد پر کڑی نگاہ رکھنے میں پولیس کو شدید دشواری کا سامنا رہتا ہے، کالے شیشوں سے جرائم کی شرح بھی بڑھی ہے۔ واضح رہے کہ ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کا ڈرائیونگ لائسنس یونٹ (کل) جمعہ کو تھانہ شیروان میں اہلیان علاقہ کے لائسنس کے اجراء کیلئے آ رہا ہے۔ تمام حضرات سے گذارش ہے کہ وہ اپنے اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ تھانہ شیروان تشریف لائیں تاکہ ان کے لائسنس کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں