محکمہ پولیس میں کانسٹیبل بھرتی کیلئے ایٹا کے تحت ضلع ایبٹ آباد میں سکریننگ ٹیسٹ

ڈگری کالج نمبر2 میں منعقدہ ٹیسٹ کیلئے ضلع ایبٹ آباد اور ہری پور سے خواتین سمیت 622 امیدواران نے حصہ لیا

پیر 19 نومبر 2018 16:18

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) محکمہ پولیس میں کانسٹیبل بھرتی کیلئے ایٹا کے تحت پشاور، مانسہرہ اور مردان کی طرح ضلع ایبٹ آباد میں بھی سکریننگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2 ایبٹ آباد میں منعقدہ ٹیسٹ کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے جس میں ضلع ایبٹ آباد اور ضلع ہری پور سے 622 امیدواران جن میں خواتین بھی شامل تھیں، نے حصہ لیا۔

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے کالج کا دورہ کر کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ایٹا حکام اور کالج انتظامیہ سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کیلئے ضلع ایبٹ آباد اور ہری پور کے امیدواروں کیلئے ایٹا ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع ایبٹ آباد اور ضلع ہری پور کے 622 مرد و خواتین امیدواران نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد پولیس نے فل پروف سیکورٹی انتظامات کرتے ہوئے بم ڈسپوزل سکواڈ، سنیفر ڈاگز، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ کے ساتھ ساتھ سے 60 سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروںٍ نے سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔ سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کیلئے واک تھرو گیٹ اور موبائل جیمرز کے ساتھ ساتھ ویڈیو ریکارڈنگ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس دوران ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت، سرکل ڈی ایس پی متعلقہ ایس ایچ او اور دیگر نفری کے ہمراہ دوران ٹیسٹ موقع پر موجود رہے اور سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں