ایبٹ آباد پولیس کے تفتیشی افسران اور ٹیکنیکل یونٹ کے اہلکاروں کیلئے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد

منگل 11 دسمبر 2018 23:52

ایبٹ آباد۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ایبٹ آباد پولیس کے زیراہتمام ضلع بھر کے تفتیشی افسران اور ٹیکنیکل یونٹ کے اہلکاروں کیلئے خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جس میں تربیت یافتہ انسٹرکٹرز نے جیو فینسنگ، کال ڈیٹا ریکارڈ اور لوکیشن کے حوالہ سے تفتیشی افسران اور ٹیکینکل یونٹ کے اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی۔

(جاری ہے)

خصوصی ورکشاپ جو تین مرحلوں پر مشتمل تھی، میں تفتیشی افسران کو مقدمات کے حوالہ سے کال ڈیٹا ریکارڈ اور دیگر تکنیکی حربوں پر جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام امور پر تفصیلی آگاہی دی گی۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے بتایا کہ ورکشاپ کا بنیادی مقصد تفتیشی افسران اور ٹیکینکل سٹاف کو مقدمات کے حوالہ سے آگاہی دینا ہے جو مستقبل میں مقدمات کو ٹریس کرنے اور تفتیشی افسران کو پیشہ وارانہ تفتیش میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ اس سلسلہ میں تجربہ کار انسٹرکٹرز نے تفتیشی افسران کو تمام تکنیکی حربہ تفصیلًا سکھلائے ہیں جن سے مقدمات کو ٹریس کرنے میں مدد ملے گی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں