ایبٹ آباد: گھولیاں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، خاتون جاں بحق ،بھائی زخمی

جمعہ 8 مارچ 2019 21:49

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2019ء) ایبٹ آباد کے علاقے گھولیاں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز ایبٹ آباد کے نواحی علاقے گولیاں میں خاتون اپنے بھائی کے ہمراہ جارہی تھی کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ خاتون کی لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں