ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کا سورج طلوع ہونے سے قبل تھانہ ناڑہ‘بودلہ چوکی کا دورہ

بدھ 17 جولائی 2019 20:45

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے بدھ کو سورج طلوع ہونے سے قبل تھانہ ناڑہ اور اس سے ملحقہ چوکی بودلہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ ناڑہ کی تاریخی اور قدیم عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا ۔تھانہ حوالات کا مکمل معائنہ کرتے ہوئے سکیورٹی اور صفائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی ۔

تھانہ ناڑہ کا ریکارڈ اور رجسٹرڈ تھانہ میں مندرجات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ریکارڈ اور رجسٹرڈ مکمل رکھنے کی ہدایات دی جبکہ مجرمان اشتہاریوں اور رہا شدہ قیدیوں کے بارے میں کوائف مکمل رکھنے کی ہدایات دی و۔زٹ کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ میں قائم میس کا معائنہ کیا اور محرر تھانہ کو اس حوالے سے خصوصی ہدایات دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کوت ، مالخانہ اور رہائشی بیرکس کا تفصیلی معائنہ کیا ملازمین کی رہائش ، سرکاری مال، اسلحہ ایمونیشن کی دکھ بھال اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی ۔

ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ آمد پر رجسٹرڈ میں انسپکشن کے حوالے سے اپنے تاثرات تحریر کئے۔ ضلعی پولیس سربراہ نے تھانہ کا وزٹ مکمل کرنے کے بعد چوکی بودلہ کا تفصیلی معائنہ کیا چوکی کی بلڈنگ اور دیگر تمام امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور موجود افسران اور جوانوں کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والوں کے ساتھ رویہ بہتر رکھیں اپنے فرائض منصبی کو خوش اسلوبی سے ادا کریں ‘میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کریں اورکوشش کریں آپ کے فیصلوں اور آپ کے کیے گئے فعل سے لوگوں کے دلوں میں پولیس سے محبت میں مزید اضافہ ہو ‘محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اپنے محکمہ اور اس وردی کی سربلندی کے لیے عوام سے تعلقات بہتر رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کریں اور ان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائیں تاکہ علاقہ میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے میں مدد لی جا سکے ۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں