ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نتھیاگلی نے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر ایک دوکان کو سیل کر دیا، 6 ہوٹل مالکان کو نوٹسز

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نتھیاگلی نے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر ایک دوکان کو سیل کر دیا، 6 ہوٹل مالکان کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی اشیاء خورد و نوش کے حوالہ سے جاری کاروائیوں کے دوران ریٹ لسٹ پر عمل درآمد سے متعلق کاروائیوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر III نے نتھیا گلی میں موجود ایک دودھ دہی کی دکان کو دودھ میں پائوڈر مکس کرنے پر سیل کیا جبکہ چھ ہوٹل مالکان کو نوٹس جاری کئے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور فوڈ انسپکٹرز محکمہ خوراک نے شہر کے مختلف حصوں میں دکانوں کا معائنہ کیا اور قانون کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا اور مراسلے جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں