ایس ایس پی ٹریفک وارڈن کی سربراہی میں غیر قانونی اڈہ جات کے خاتمہ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

ہفتہ 14 دسمبر 2019 23:23

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان کی سربراہی میں غیر قانونی اڈہ جات کے خاتمہ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے افسران اور جوانوں پر مشتمل ٹیموں نے مری روڈ، سربن چوک، فوارہ چوک، لاری اڈہ اور دیگر تمام شاہراہوں پر واقع غیر قانونی منی اڈوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تمام غیر قانونی اڈہ جات ختم کر رہے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کیا گیا اور عوام الناس کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص پوائنٹ پر گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت دی گئی۔

اس سلسلہ میں ایس ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ ضلع بھر کے تمام غیر قانونی منی اڈہ جات کو فی الفور ختم کیا جائے، سڑک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے اور غیر قانونی اڈہ جات، غیر قانونی پارکنگ کے خاتمہ کیلئے کریک ڈائون جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ ٹریفک کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام الناس کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے گا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں