ازبکستان سے آئے ہوئے تبلیغی جماعت کے پانچ مرد اور پانچ خواتین کو پولیس نے حراست میں لے لیا

ہفتہ 28 مارچ 2020 22:51

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) ازبکستان سے آئے ہوئے تبلیغی جماعت کے پانچ مرد اور پانچ خواتین کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ تبلیغی جماعت کے ساتھ وقت گذارنے والے 70 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی ٹیموں نے ازبک باشندوں کے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کر لئے، ازبک باشندوں کو رات گئے ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ کٹھیالہ سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ازبک باشندے گذشتہ 15 روز سے شہر کے مختلف علاقوں میں دعوت تبلیغ میں مصروف تھے۔ کورونا کے متاثرہ 70 سالہ الیاس نے ان افراد کے ساتھ وقت گذارنے کی تصدیق کی تھی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق تین روز کے دوران ایبٹ آباد میں کورونا کا دوسرا مریض رپورٹ ہوا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں