ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ مل کر کورونا کنٹرول کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ڈی سی ایبٹ آباد

منگل 24 نومبر 2020 17:27

ایبٹ آباد۔24نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24نومبر2020ء) :ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ مل کر کورونا کنٹرول کے حوالے سے اقدامات اٹھا رہی ہے شہری کورونا سے بچاو کے لیے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے منگل کے روز اپنے  دفتر میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد موجودہ صورتحال اور کیسز کے اضافے کے پیش نظر منعقدہ اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔

اجلاس  میں مستقبل کے لائعہ عمل اور کورونا کنٹرول کے حوالے سے اہم  امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں کورونا ٹیسٹنگ کی روزانہ کی کارکردگی زیر بحث آئی۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد میں آئسولیشن سینٹرز، بیڈز کی تعداد اور کیسز میں اضافے کی صورت میں کنج گراونڈ میں قرنطینہ سیٹرز کے قیام پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ڈی ایچ کیو میں ڈاکٹرز کے لیے پی پی ایز اور دیگر تمام سامان کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ نمائندہ ایبٹ آباد جیل نے جیل میں قیدیوں کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ایسے تمام لوگ جو کہ جیل سے رہا ہوں جیل انتظامیہ اس بات کی پابند ہو گی کہ وہ محکمہ صحت ڈی پی سی آر سے رابطہ کے بعد ایسے لوگوں کو رہا کریں گے۔  ٹی ایم ایز  اور لوکل گورنمنٹ کی کم از کم 05 ٹیمز ہر تحصیل میں لوگوں میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے سپیکر کے زریعے مارکیٹس اور پبلک مقامات پر اعلانات کریں گی۔

محکمہ صحت، اے ٹی ایچ اورتمام محکمہ جات آگاہی مہم میں اہم کردار ادا کریں تا کہ لوگوں کو کورونا سے بچاو سے متعلق آگاہی فراہم ہو۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فیس ماسک کی پرائس کو کم از کم کیا جائے گا تاکہ ہر شخص کی پہنچ میں ہو کہ وہ باآسانی ماسک خرید کر پہن سکے۔ محکمہ صحت کو یہ ہدایات بھی جاری کی گئیں کہ کنٹیکٹ ٹریسنگ کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ کورونا کے کنٹرول میں خاطر خواہ کامیابی ملے اور انفیکٹ ہونے والے افراد دوسروں کو انفیکٹ نہ کر سکیں۔

اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹس کا معائنہ اور ایس او پیز کو ضروری بنائیں گے اور ایس او پیز سے متعلق خلاف ورزی پر قانون کے تحت کاروائی یقینی بنائی جائے گی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شہاب محمد خان، میڈیکل ڈائریکٹر ایوب ٹیچنگ، ڈین ایوب میڈیکل کالج، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد، ڈی ایم او آء ایم یو ہیلتھ، نمائندہ ایبٹ آباد جیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ایم ایس ڈی ایچ کیو، نمائندہ ٹی ایم اے ایبٹ آباد، نمائندہ پرائیویٹ ہاسپٹلز اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں