ڈپٹی کمشنر کی صدارت کورونا کنٹرول کے حوالہ سے اجلاس
منگل 24 نومبر 2020 19:05
(جاری ہے)
ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ڈی ایچ کیو میں ڈاکٹرز کے لیے پی پی ایز اور دیگر تمام سامان کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ نمائندہ ایبٹ آباد جیل نے جیل میں قیدیوں کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ایسے تمام لوگ جو کہ جیل سے رہا ہوں جیل انتظامیہ اس بات کی پابند ہو گی کہ وہ محکمہ صحت ڈی پی سی آر سے رابطہ کے بعد ایسے لوگوں کو رہا کریں گے۔ ٹی ایم ایز اور لوکل گورنمنٹ کی کم از کم 5 ٹیمز ہر تحصیل میں لوگوں میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے سپیکر کے ذریعے مارکیٹس اور پبلک مقامات پر اعلانات کریں گی۔ محکمہ صحت، اے ٹی ایچ اورتمام محکمہ جات آگاہی مہم میں اہم کردار ادا کریں تا کہ لوگوں کو کورونا سے بچاو سے متعلق آگاہی فراہم ہو۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فیس ماسک کی پرائس کو کم از کم کیا جائے گا تاکہ ہر شخص کی پہنچ میں ہو کہ وہ باآسانی ماسک خرید کر پہن سکے۔ محکمہ صحت کو یہ ہدایات بھی جاری کی گئیں کہ کنٹیکٹ ٹریسنگ کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ کورونا کے کنٹرول میں خاطر خواہ کامیابی ملے اور انفیکٹ ہونے والے افراد دوسروں کو انفیکٹ نہ کر سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹس کا معائنہ اور ایس او پیز کو ضروری بنائیں گے اور ایس او پیز سے متعلق خلاف ورزی پر قانون کے تحت کاروائی یقینی بنائی جائے گی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شہاب محمد خان، میڈیکل ڈائریکٹر ایوب ٹیچنگ، ڈین ایوب میڈیکل کالج، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد، ڈی ایم او آء ایم یو ہیلتھ، نمائندہ ایبٹ آباد جیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ایم ایس ڈی ایچ کیو، نمائندہ ٹی ایم اے ایبٹ آباد، نمائندہ پرائیویٹ ہاسپٹلز اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مقدمات تیزی سے نمٹانے کے لئے سپشل بنچ اور مخصوص عدالتوں کا قیام ناگزیر ہے،صدر ڈسٹرکٹ بارعاطف جدون
ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی
ڈی پی او لوئر کوہستان کی خود کش حملے میں شہید ڈرائیور کےسوگواران سے تعزیت
مانسہرہ،دلبوڑی کے جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے بکریاں چرانے والے تین افراد جاں بحق ہو گئے
امن و امان کے قیام میں مقامی افراد اور تاجر برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈی پی او اپر کوہستان
کولئی پالس کوہستان پولیس کا سرچ آپریشن،02 اشتہاری ملزمان گرفتار
پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ نے مدرسہ کے2طلبا کے قتل میں ملوث ملزم کی بریت کی درخواست مسترد کردی
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج منڈیاں کے شعبہ انگریزی کے چیئرمین پروفیسر فیض محمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کا رات گئے کنٹرول روم کا دورہ
اے اے سی ریونیو ایبٹ آباد کا شہر کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
پیپلزپارٹی کی سیاست کا مقصد ہی عوامی ترقی و فلاح ہے، عوام سے ہمیشہ رابطہ قائم رہے گا، سید سلیم شاہ
ایبٹ آباد، قاضی عبدالسبحان اور پروفیسر شوکت حسین کے اعزاز میں تقریب
ایبٹ آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی