ایبٹ آباد،کل سے ضلع بھر کی10 ہزار سے زائد ضرورت مند گھرانوں کو 12 ہزار روپے فی کس فراہم کیے جائیں گے،ڈپٹی کمشنرمحمد مغیث ثنا ء اللہ

ہفتہ 10 اپریل 2021 23:40

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادمحمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ سوموار 12 اپریل سے ضلع بھر کی10 ہزار سے زائد ضرورت مند گھرانوں کو 12 ہزار روپے فی کس فراہم کیے جائیں گے۔ انہو ں نے کہاضلع ایبٹ آباد میں 04 سینٹرز جن میں تحصیل ایبٹ آباد، لورہ، حویلیاں اور نتھیاگلی میں قائم کیے جا رہے ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ہفتہ کے روز اپنے دفتر میں احساس پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدا رت کر تے ہوئے کیا۔

اجلاس میں تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس پروگرام/ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نیمتعلقہ محکمو ں کے افسرا ن کو ہدا یت دیتے ہو ئے ٹی ایم این اور واسا تمام احساس سینٹرزپر صفائی، جراثیم کش اسپرے کا کام باقاعدگی سے ادا کریں گے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ویلیج سیکرٹری کی مستقل ڈیوٹی کے حوالے سے اقدامات اٹھائیںلوکل پولیس اس بات کو یقینی بناے کہ بد امنی ایس او پیز کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔خواتین کے سٹیشنز پر کم از کم 02 لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی جائیں۔بی آء ایس پی اس بات کو یقینی بنائے کہ لوگوں کو بلاتعطل رقوم کی فراہمی ممکن بنائی جائی

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں