ملکی ترقی میں صنعتکاروں کا کردار انتہاہی اہمیت کا حامل ہے،ڈی پی او

جمعرات 28 مارچ 2024 21:45

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور سلیمان ظفر نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں صنعتکاروں کا کردار انتہاہی اہمیت کا حامل ہے،ہری پور پولیس تاجر برادری کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے ساز گار ماحول فراہم کرے گی،تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر طیب سواتی کی سربراہی میں ملنے والے عہدیداران و ممبران کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

چیمبر آف کامرس کے وفد نے ڈی پی او کو تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور تاجر برادری کو درپیش مسائل اور رمضان المبارک کے دوران مین بازار میں ٹریفک کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر ڈی پی او نے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں