ایبٹ آباد پولیس نے سیاح کا گم ہونے والا پرس اور قیمتی کاغذات اس تک پہنچا دیئے

اتوار 14 اپریل 2024 16:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) ایبٹ آباد پولیس نے لاہور کے سیاح کا گم ہونے والا پرس اور قیمتی کاغذات اس تک پہنچا دیئے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق پولیس کانسٹیبل کامران کو لاہور سے آئے ہوئے سیاح کا ایک عدد پرس ملا جس میں اس کے قیمتی کاغذات اور گاڑی رجسٹریشن بک پڑی تھی ۔ مقامی پولیس تھانہ ڈونگاگلی نے سیاح سید کامران طاہر ولد سید طاہر سکنہ لاہور کو ٹریس کر کے اس کا پرس حوالے کردیا۔ سیاح نے خیبر پختونخوا ایبٹ آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں