ایبٹ آباد،سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی انسپکٹر حسنین شاہ شہید کے لواحقین سے تعزیت

پیر 29 اپریل 2024 18:38

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سمگلروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اینٹی سمگلنگ یونٹ کے انسپکٹر حسنین شاہ کے گھر میں شہید کے لواحقین سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہید کے بلند درجات کےلئے فاتحہ خوانی کی اورلواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت بھی ان کے ہمراہ موجود تھی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں