چیئرمین تحصیل کونسل حویلیاں اور لوئر تناول نے ایم پی اے افتخار جدون کی عیادت کی

پیر 29 اپریل 2024 18:06

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) چیئرمین تحصیل کونسل حویلیاں عذیرشیرخان اور چیئرمین تحصیل کونسل لوئر تناول ملک جنید خان تنولی نے رکن صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر ممبران تحصیل کونسل حویلیاں و عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد ،وجود تھی اور اس ملاقات کو علاقہ کی تعمیر و ترقی اور امن و امان کے لئے سنگ میل قرار دیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں چیئرمین تحصیل کونسل لوئر تناول ملک جنید خان تنولی بھی رکن صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون کی عیادت کرنے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ اس موقع پر دیگر تحصیل ممبران بھی کثیر تعداد میں افتخار خان کی عیادت کے لئے موجود تھے۔ چیئرمین تحصیل کونسل لوئر نے افتخار خان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ رکن صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون نے تحصیل چیئرمین لوئر تناول ملک جنید خان تنولی اور ان کے ساتھ دیگر تحصیل ممبران اور عمائدین علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں