فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنے کیلئے او آئی سی کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے، شیرازخان جدون

پیر 29 اپریل 2024 18:06

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) حویلیاں کی سیاسی و سماجی شخصیت حاجی شیراز خان جدون آف بستی بلند خان نے کہا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کو روکنے کیلئے مسلمان ممالک کی تنظیم او آئی سی کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے، امت مسلمہ کو متحد ہو کر فلسطینی مسلمانوں کیلئے ایک موقف اپنانا ہو گا۔

(جاری ہے)

یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک فلسطینیوں کیلئے ایک علیحدہ ریاست کے قیام کیلئے کوشش کریں تاکہ وہ بھی سکون اور اطمینان کا سانس لے سکیں، فلسطینی مسلمان اس وقت شدید مشکلات اور پریشانی کے عالم میں ہیں، تمام مسلمان ممالک کو فلسطینیوں کی بھرپور مدد کرنی چاہئے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں