قانون کی علمداری اور انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار اہمیت کا حامل ہے،صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی

منگل 16 اپریل 2024 20:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) صوبائی وزیر مال خیبر پختونخوا نذیر احمد عباسی نے کہا ہے کہ قانون کی علمداری اور انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار اہمیت کا حامل ہے جنہوں نے ہر مشکل دور میں آئین و قانون کی پاسداری کے لیے قربانیاں دی ہیں،تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نومنتخب صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں چوہدری عتیق احمد اور جنرل سیکرٹری سردار کامران احمد نے صوبائی وزیر کو بار کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ تحصیل حویلیاں میں جوڈیشل کمپلیکس کا قیام خوش آئند ہے،جس طرح گزشتہ کئی سالوں سے تحصیل حویلیاں کے وکلاء نامساعد حالات میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے وہ قابل تحسین ہے،دنیا میں وہی اقوام خوشحال ہیں جہاں انصاف اور قانون کی حکمرانی ہے،صوبائی حکومت اپنے اختیارات اور وسائل کو مدنظر رکھ کر تمام محکموں میں مثبت اصلاعات لانے کے لیے کام کر رہی ہے جس کے اثرات جلد عوام کو نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں