سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کی سربراہی میں خواتین افسران کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال سے ملاقات

پیر 29 اپریل 2024 20:19

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب آسیہ گل کی سربراہی میں پنجاب لوکل گورنمنٹ کی خواتین افسران کے وفد نے ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔وفد کے شراکاء نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال سے ملاقات کی۔ د ورے کا اہتمام پنجاب میں لوکل گورننس کی بہتری کے لئے جاری جی آئی زی فنڈ پروگرام کے تحت کیا گیا۔

دورے کا مقصد لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے درمیان معلومات، کوآپریشن کی ضرورت اور پنجاب کے کامیاب سسٹم کے خیبر پختونخوا میں عملدرآمدکر نے کے حوالے سے ضروری امور کا جائزہ لینا تھا۔وفد کے اراکین میں سید زاہد عزیز،ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی محمود مسعود تمنا،جنرل منیجر صہیب رفیق،ڈپٹی منیجر جبکہ جی آئی زی سے صنم ارشاد ایڈوائزر لوکل گورنمنٹ بھی شامل تھے جبکہ ضلعی افسران ایبٹ آباد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عباس آفریدی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات زرک یار خان تورو، واساٹیکنیکل سٹاف اور دیگر افسران بھی اس موقع پرموجودتھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سب نیشنل گورننس سے ڈسٹرکٹ ٹیم لیڈر کاشف علی نے لینڈ یوز پلان بلڈنگ کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ایس این جی پروگرام کے عمر عبدالعزیز نے اس موقع پر شرکا ء کو بتایا کہ صوبے میں صرف 9 فیصد کوڑا بلدیات اٹھا رہی ہےجبکہ 89فیصد آبادی کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ بعد ازاں وفد نے ٹی ایم اے اور جناح پلازہ دورہ بھی کیا جہاں انہیں ٹی ایم او ایبٹ آباد نے بریف کیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں