ڈی پی او بٹگرام کا پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ،سیکیورٹی کا معائنہ کیا

پیر 29 اپریل 2024 20:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈی پی او بٹگرام نے پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کر کے سیکیورٹی کا معائنہ کیا،ڈسٹرکٹ پولیس افسر بٹگرام قمر حیات خان نے سوموار کے روز ضلعی پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جس کے دوران اُنھوں نے مین انٹری پوائنٹ سے کمیونٹی اور ملازمین کے داخلہ،کمپیوٹرائزڈ اندراج کے عمل،تعینات نفری،سی سی ٹی وی کیمروں،کمانڈ اینڈ کنٹرول روم،بم ڈسپوزل آلات اور دیگر پوائنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا،اس مو قع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے اُنھیں تفصیلی بریفننگ دی،ڈی پی او نے پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی پر آنے سے پہلے اپنی حفاظت کے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

(جاری ہے)

کوتاہی اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی،24 گھنٹوں میں تمام پوائنٹس کو ایس او پیز کے مطابق کلیئر کر کے رپورٹ پیش کریں۔اُنھوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی کے لیے کام تیز کیا جائے اور تمام تھانہ جات اور چیک پوسٹوں پر کیمرے نصب کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں