سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے تناول کے ذمہ داران و پارٹی کارکنان کی ملاقات

پیر 29 اپریل 2024 20:25

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے ضلع مانسہرہ کی تحصیل تناول کے ذمہ داران و پارٹی کارکنان نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر کمال سلیم سواتی، صدر پی ٹی آئی تحصیل تناول سجاد تنولی، سابق ناظم لساں نواب اسلم تنولی کی قیادت میں آئے وفد کی صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب، مشیر وزیر اعلیٰ برائے سیاحت زاہد چن زیب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی موجودگی میں سپیکر اسمبلی سے ملاقات میں تحصیل تناول کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی ، اس میں سب سے اہم معاملہ تحصیل تناول کے لیے ٹی ایم او اور دیگر اہم عملے کی تعیناتی کا تھا جس پر سپیکر بابر سلیم سواتی نے وفد کو یقین دہانی کروائی کی یہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔

سپیکر اسمبلی نے تحصیل تناول کے لیے رییسکو 1122 کی سروس کی جلد فراہمی کی بھی وفد کو یقین دہانی کروائی۔ اس ملاقات میں موجود وزیر بلدیات ارشد ایوب خان نے کہا کہ تحصیل تناول کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے محکمہ معدنیات اور سیاحت اپنی تجاویز بھی پیش کریں گے تاکہ ان شعبوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو تحصیل تناول کی ترقی کے لیے استعمال کر سکیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں