ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسرکینٹ بورڈ ایبٹ آباد کی کھلی کچہری،عوام کے مسائل سنے

منگل 30 اپریل 2024 17:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسرکینٹ بورڈ ایبٹ آباد نے کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوام کے مسائل سنے،شہریوں کے مسائل سننے اور اُنکے فوری حل کے لیے منگل کے روز ایبٹ آباد کینٹ بورڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل کینٹ ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر علی رضا نے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ شعبہ جات کو فوری حل کرنے کا حکم دیا،اس موقع پر اُنکے ہمراہ اسسٹنٹ سیکرٹری سعید گل اور مختلف برانچوں کے سربراہان بھی مو جود تھے،کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی جانب سے سوریچ،ٹیکس اور دیگر مسائل پیش کیے گئے،ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے جس کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں