ٹ* عارف والا: پتنگ فروشی کا سلسلہ عروج پرحکومتی احکامات ہوا میں

ط* انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی7 سالہ بچہ پتنگ پکڑتے ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:45

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) پتنگ فروشی کا سلسلہ عروج پرحکومتی احکامات ہوا میں انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی7 سالہ بچہ پتنگ پکڑتے ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق شہر میں حکومتی احکامات کے باوجود پتنگ فروشی کا سلسلہ عروج پر ہر گلی محلے میں دکانیں کھل گئیں انتظامیہ لمبی تان کے سوگئی پتنگ فروشوں کی انسانی جانوں سے کھیلنے کا سلسلہ بھی دھڑلے سے جاری ہاشم پتنگ پکڑتے ریلوے ٹریک کے نزدیک ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا شہریوں نے اعلی ٰ حکام سے فی الفور نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے 20-04-19/-- #h# مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 81واں یوم وفات آج نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے #h# ۴ عارف والا(آن لائن) مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 81واں یوم وفات آج-21 اپریل بروز اتوار کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت ،چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور عارفوالا سمیت ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقاریب ،تقریری مقابلے ،سیمینارز ،مذاکرے اور دیگر پروگرام انعقاد پذیرہوں گے جس میں حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی تحریک پاکستان کے لئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

وہ 21اپریل1938 کو دنیا فانی سے رحلت فرماگئے تھے۔ - عارف والا(آن لائن) برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کی نوید سنانے والے پاکستان کے نامور براڈ کاسٹر مصطفی علی ہمدانی کی39 ویں برسی آج 21 اپریل بروز اتوار کو منائی جائے گی وہ 29جولائی1909 کو لاہور میں پیدا ہوئے 1939میں لاہور ریڈیواسٹیشن سے بطور براڈ کاسٹر وابستہ ہوئے۔ انہیں قیام پاکستان کے اعلان کے علاوہ لاہور سے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی وفات کی جانکاہ خبر کے اعلان کا موقع بھی ملا 1965اور 1971کی جنگوں میں عوام میں اور سرحدوں پرآپ کی آواز عزم و حوصلے کے چراغ روشن کرتی رہی۔

انہیں اردو کے علاوہ عربی اور فارسی زبانوں پر تلفظ کے سلسلے میں بھی سند تسلیم کیا جاتا تھا وہ شاعر بھی تھے مصطفی علی ہمدانی کا انتقال21 اپریل1980 کو ہوا۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں