بے نظیر بھٹو کی 16 ویں برسی کل27 دسمبر منائی جائے گی

منگل 26 دسمبر 2023 20:12

بے نظیر بھٹو کی 16 ویں برسی کل27 دسمبر منائی جائے گی
عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2023ء) شہید جمہوریت سابق وزیراعظم و پیپلزپارٹی کی سابق چئیر پرسن بے نظیر بھٹو کی 16 ویں برسی کل27 دسمبربروز بدھ کومنائی جائیگی شہید جمہوریت27 دسمبر2007 ء کو راولپنڈی میں دہشت گردی کا نشانہ بنی تھی اس سلسلہ میںعارفوالا سمیت ملک بھر میںپیپلزپارٹی کے کارکنان و عہدیداران بے نظیر بھٹو کی برسی منائیں گے اورقرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا جائے گا الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشرا ور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں