عارف والا: نامعلوم افراد کی فائرنگ ،42 سالہ قصاب کو موت کے گھاٹ اتاردیا

پیر 17 ستمبر 2018 20:11

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکی42 سالہ قصاب کو موت کے گھاٹ اتاردیا تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 52/SP میں مہران خاں ولد وریام خاں کو کھیت میںجاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان جائے وقوعہ پر بندوق اور پسٹل پھینک کر فرارہونے میںکامیاب ہوگئے تھانہ رنگشاہ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال عارفوالا پہنچادیا پولیس مصرو ف تفتیش ہے

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں