معاشرے میںمتوازن خوراک کو فروغ دیا جائے، اسسٹنٹ کمشنر

منگل 16 اکتوبر 2018 19:48

عارفوالا۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا افتخار حسین بلوچ نے کہا کہ حاملہ خواتین کو اچھی خوراک دینے سے بچہ صحت مندپیدا ہوگا، مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے معاشرے میںمتوازن خوراک کو فروغ دیا جائے، ان خیالات کااظہار انہوںنے ورلڈ فوڈ کے عالمی دن کے حوالے سے ٹی ایم اے ہال عارفوالا میںمنعقدہ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ فوڈ کی اہمیت کے متعلق عوامی شعوراجاگرکرنابہت ضروری ہے ،اس موقع پر محکمہ پاپولیشن ، فوڈ اتھارٹی ،سول سوسائٹی اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،بعدازاںآگاہی واک بھی نکالی گئی۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں