ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر پاکپتن،ایسی عارف والا کا بھوکاں پتن کا دورہ، سیلابی ریلے کی صورتحال کا جائزہ

ہفتہ 24 اگست 2019 17:22

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر پاکپتن احمد افنان اور اسسٹنٹ کمشنر عارف والاسید آصف حسین شاہ کا بھوکاں پتن کا دورہ سیلابی ریلے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر افواج پاکستان، ریسکیو1122اہلکارومتعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

فوکل پرسن فلڈ ریلیف سنٹر چوہدری غضنفرنوید نے بتایا کہ پانی کا بہائو دریاکے کناروں کے اندر ہے ہنگامی صورتحال میں متاثرین کیلئے مناسب ادویات اور راشن وغیرہ کا انتظام کرلیا گیا ہے۔

دریائے ستلج میں بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے پانی سے تحصیل عارفوالا کے دیہاتوں کو چارسیکٹر ز میں تقسیم کیا گیا ہے،جس میں نورارتھ ، ٹبی لال بیگ ، اراضی دلاور اور حسوحسنکا شامل ہے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں