مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکومتی گائیڈ لائن پر سو فیصد عملدر آمد کویقینی بنایاجائے ، ڈپٹی کمشنر احمرسہیل کیفی

ہفتہ 4 جون 2022 18:32

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر احمرسہیل کیفی نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکومتی گائیڈ لائن پر سو فیصد عملدر آمد کویقینی بنایاجائے ،مہنگے داموں اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں کی جائیں اور انکو بھاری جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مقدمات درج بھی کروائے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو عوامی ریلیف کے سلسلہ میں مزید سخت چیکنگ کی ہدایات کی ،اس موقع پرپرائس مجسٹریٹس نے معمول کے مطابق ذخیرہ اندوزوں اورمہنگے داموںاشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں سے متعلق آگاہ کیا ،پرائس مجسٹریٹس نے مختلف اشیاء ضررویہ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کو تقریباََ ایک لاکھ روپے جرمانے کیے۔\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں