امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروق کا یوم شہادت یکم محرم الحرام ( کل) اتوار کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا

ہفتہ 30 جولائی 2022 16:31

امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروق  کا یوم شہادت  یکم محرم الحرام ( کل) اتوار کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا
عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2022ء) مراد رسول،خلیفہ دوئم اور امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروق کا یوم شہادت یکم محرم الحرام بروز (کل )اتوار کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے عارفوالا سمیت ملک بھر میں مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام کا نفرنسسز، مذاکرے ، سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد ہوگاجس میں علماء کرام اورپروفیسرز شہادت خلیفہ دوئم حضرت سید نا عمر فاروق پر روشنی ڈالیں گے جبکہ الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامز نشراور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں