عارف والاپولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ، منشیات فروش گرفتار اور 4400 گرام چرس برآمد

ہفتہ 23 مارچ 2024 19:40

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2024ء) عارف والاپولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرکے منشیات فروش کو گرفتارکرلیا اور 4400 گرام چرس برآمدکرلی ہے، تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 37/ای بی میں تھانہ قبولہ کے سب انسپکٹر رانا وقار نے پولیس نفری سے ملکر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش جاوید عرف جیدی سمرا کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے 4400 گرام چرس برآمد کرلی اورتھانہ قبولہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں