ماہ مقدس رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی کسی صورت متاثر نہیں ہونے دینگے ،شہر بھر میں خریداروں کے رش میں روز بروز اضافہ ہورہاہے ،ڈی ایس پی

جمعرات 28 مارچ 2024 17:33

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) ڈی ایس پی ملک طارق جاوید نے کہا کہ ماہ مقدس رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی کسی صورت متاثر نہیں ہونے دینگے ،شہر بھر میں خریداروں کے رش میں روز بروز اضافہ ہورہاہے ،تاجر حضرات اور ریڑھی بان پولیس اہلکاروں سے تعاون کویقینی بنائیں اورشہر بھر کے مختلف بازاروں میں پولیس اہلکاراپنے فرائض آخری عشرے کے دوران سرانجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے انجمن تاجران سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ جناح چوک کے چاروں اطراف بھی دکاندار حضرات اپنی حدبندی رکھیں اور رکشہ مالکان مقررہ حد پر ہی مسافروں کو اتاریں،اس موقع پر انجمن تاجران غلہ منڈی کے صدر چوہدری منور اقبال وشہر کے دیگر عہدیداران بھی موجودتھے۔\378

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں