عارف والا، لاکھوں کے جعلی چیک دینے پر شوروم مالک سمیت 2افراد کیخلاف مقدمہ

بدھ 22 فروری 2017 18:20

عارف والا۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء)لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دینے پر شوروم کے مالک سمیت دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تفصیل کے مطابق قبولہ کے رہائشی سعید احمد نے 3682840روپے مالیت کا جعلی چیک دینے پر موٹرسائیکل شو روم کے مالک عبدالرشید کیخلاف جبکہ منڈی موڑ کے رہائشی ضیاء الحسن نی546700 روپے مالیت کا بوگس چیک دینے پرمحمداسلم کیخلاف الگ الگ مقدمہ درج کرادیا۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں