علامہ اقبال یو نیورسٹی کا وژن دیہی علاقوں میں تعلیم کو فروغ دیکر ملک میں لٹریسی ریٹ کو بڑھاناہے‘ امان اللہ خان

بدھ 30 مئی 2018 23:10

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) علامہ اقبال یو نیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال یو نیورسٹی کا وژن دیہی علاقوں میں تعلیم کو فروغ دیکر ملک میں لٹریسی ریٹ کو بڑھاناہے‘ علامہ اقبال ایشیاء کی واحد یو نیورسٹی ہے جِس میں میٹرک سے لیکر پی ایچ ڈی تک ہر قسم کے پروگرامز شامل ہیں اور سب سے بڑھ کر جو طلباء و طالبات اپنے گھروں سے دور دراز تک کے علاقوں میں جاکر اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے سے قاصر ہیں اُن کی دہلیز پر معیاری تعلیم کی سہولیات کو یقینی بنانا علامہ اقبال یو نیورسٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اِن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز تحصیل فتح جنگ کے امتحانی سنٹروں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2 کا اچانک دورہ کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اِس موقع پر موجود گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے سپریٹنڈنٹ ملک محمد مسکین نے ریجنل ڈائر یکٹر کو سکول میں جاری امتحانات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے امتحانات کو بوٹی مافیا سے پاک اور یو نیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے جاری ایس او پیز کے مطابق طلباء و طالبات کی مکمل چیکنگ اور ڈیوٹی پر تعینات عملے کی طرف سے سخت نگرانی میں جاری رکھا ہوا ہے امان اللہ خان نے امتحانات پر تعینات عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اِسے مزید بہتر بنانے کی ہدایات کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں